مکہ، مدینہ اور مختلف علاقوں میں بارشوں کی نئی پیشگوئی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی مرکز برائے موسمیات نے کہاہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جمعرات تک بارش کی توقع ہے، بعض نشیبی علاقوں میں شدید بارش سے سیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ ریجنز کے مختلف علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، الحدود الشمالیہ، حائل، قصیم کے بعض علاقوں میں درمیانے جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مشرقی ریجن کے متعدد علاقے بھی منگل سے جمعرات تک بارش کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ریاض ریجن میں بدھ اور جمعرات کو بارش کی توقع ہے۔موسمیاتی رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کے روز جدہ، بحرہ، رابغ، خلیص، اللیث اور قنفذہ میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ منگل کے دن ینبع، العیض، بدر، وادی الفرع، املج اور الوجہ کے علاوہ مکہ مکرمہ شہر اور طائف کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت میں 52 روپے فی کلو کمی