برآمدی شعبوں کیلئے بڑی خبر، وفاقی کابینہ نے گیس سپلائی کا مسئلہ حل کردیا 

Nov 13, 2023 | 20:46:PM

(وقاص عظیم) وفاقی کابینہ نے برآمدی شعبوں کیلئے گیس سپلائی کا مسئلہ حل کردیا ہے اور نئی و پرانی صنعتوں کو گیس کی مسلسل فراہمی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اس حوالے سے کہا کہ نئے اور پرانے ایکسپورٹرز کو مقامی اور درآمدی گیس کی فراہمی سے متعلق فرق کو ختم کردیا گیا ہے اور حکومتی فیصلے کے مطابق ٹیرف اسکیم کے تحت نئی صنعتوں کو بھی گیس فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

خیال رہے کہ ٹیرف اسکیم کے تحت دو سال سے نئی صنعتوں کو گیس کی فراہمی رکی ہوئی تھی۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے برآمدی شعبوں کی پیداواری صلاحیت 100 فیصد تک ہوجائے گی اور گیس کی فراہمی سے ملکی برآمدات میں 3 ارب ڈالرز تک اضافے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں