(24 نیوز)نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے ہی رہے گا۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات پر غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاکہ وفاقی حکومت اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی،آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی اخراجات میں کمی کر کے بجٹ خسارہ قابو رکھیں گے،آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے،آئی ایم ایف کو نگران حکومت کے اقدامات پر مکمل بھروسہ ہے۔
نگران وزیرخزانہ نے کہاکہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اور ڈویلپمنٹ سپینڈنگ پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کیا،سیکرٹری فنانس آئی ایم ایف مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے