پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر علی افضل ساہی کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی پر سفری پابندیاں ختم کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق علی افضل ساہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور سٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا۔ خیال رہے کہ علی افضل ساہی کا نام فیصل آباد میں درج مقدمات اور ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ علی افضل ساہی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر 769/2023اور 921/2023 درج ہے۔
علی افضل سابق سپیکر پنجاب اسمبلی محمد افضل ساہی کے بیٹے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر حسین بھٹی کے داماد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے