اجوکادوستی انٹرنیشنل تھیٹرفیسٹیول: چوتھے روزکھیل "مٹی نہ ہووے مترئی"پیش کیاگیا

شرکاء ماں،باپ اوربیٹے کی محبت کاایکٹ دیکھتے ہوئےاشکبارنظر آئے،فیسٹیول 17 نومبرتک جاری رہے گا

Nov 13, 2024 | 10:05:AM
اجوکادوستی انٹرنیشنل تھیٹرفیسٹیول: چوتھے روزکھیل
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)‎اجوکا دوستی انٹرنیشنل تھیٹرفیسٹیول کےچوتھے روزمعروف بھارتی ہدایتکار کیول دھالیوال سوئس گروپ کاڈرامہ "مٹی نہ ہووے مترئی" پیش کیاگیاجس میں بھارتی فنکاروں کی پرفارمنس نے فیسٹیول کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے۔

چوتھے روز کا آغازقومی ترانے کے ساتھ ہوا جس کے دوران بھارتی فنکاروں نے بھی احتراماً کھڑے ہو کر اچھے مہمان ہونے کا ثبوت دیا،ڈرامہ"مٹی نہ ہووے مترئی" میں فنکاروں کی پرفارمنس پرہال میں موجود حاضرین نے تالیاں بجا کرداددی خصوصاحاضرین ماں،باپ اوربیٹے کی محبت کا ایکٹ دیکھتے ہوئےاشکبار نظر آئے،دوستی فیسٹیول میں ہمسایہ ملک کے لوگوں کا آنا اورسرحد پار پرفارم کرنا دونوں ممالک کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے-

اجوکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہدمحمود ندیم،اٹلی کے فنکار پاؤلو،مشہوررقاصہ شیماکرمانی ،کوریوگرافر وہاب شاہ اوراداکارہ سویرا ندیم بھی کھیل کے دوران کبھی محظوظ اور کہیں آبدیدہ  ہوتے نظرآئے،پلے کے دوران پنجابی گانوں پرشائقین جھومتے نظرآئے،اس کھیل کے ذریعے دکھایاگیاکہ جنگ کبھی سکون نہیں لاسکتی اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

فیسٹیول میں آج انڈونیشین فنکار پرفارم کریں گے، بین الاقوامی فنکار پاؤلو بھی فن کا ایک بار پھر مظاہرہ کریں گے۔

‎اجوکا تھیٹر کا بین الاقوامی دوستی تھیٹر فیسٹیول الحمرا آرٹس کونسل کے ہال نمبرایک میں مزید پانچ دن جاری رہیگاجس کا اختتام 17 نومبرکو ہو گا،یہ فیسٹیول لاہورآرٹس کونسل اورحکومت پنجاب کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں 11 ممالک کے تھیٹرگروپ حصہ لے رہے ہیں۔

الحمرا میں روزانہ لوک ثقافتی پرفارمنس اور تھیٹر کی نمائش بھی جاری ہے جس میں پپٹ شو، فوک تھیٹر اور بھنڈ کامیڈی شامل ہے ، لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اورلطف اٹھاتے نظر آتے ہیں۔