میرے لیے کوئی اعزاز یا لقب استعمال نہ کریں،کمل ہاسن کی مداحوں سے اپیل

آرٹ کامقام ہمیشہ آرٹسٹ سے اوپر ہے،میں فن کا طالب علم بنارہنا چاہتا ہوں

Nov 13, 2024 | 11:06:AM
میرے لیے کوئی اعزاز یا لقب استعمال نہ کریں،کمل ہاسن کی مداحوں سے اپیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارکمل ہاسن نے اپنے مداحوں سے ایک اہم درخواست کردی ۔ 

کمل ہاسن نے ایک حالیہ بیان میں مداحوں، میڈیا اور ساتھیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے کسی بھی اعزاز یا لقب کا استعمال نہ کریں اور انہیں صرف کمل ہاسن یا کمال کہہ کر پکاریں۔ 

معروف اداکارنے کہا کہ آرٹ کا مقام ہمیشہ آرٹسٹ سے اوپر ہے اور وہ فن کے طالب علم بنے رہنا چاہتے ہیں،سنیما ایک اجتماعی آرٹ ہے جسے فنکاروں،تکنیکی ماہرین اور ناظرین کی محنت مل کر عظیم بناتی ہے۔ 

کمل ہاسن نے مزیدکہاکہ میں مداحوں کا شکر گزارہوں جنہوں نے ہمیشہ محبت دی اور مختلف اعزازات سے نوازا ، لیکن اب وہ عاجزی اور سادگی کو ترجیح دیتے ہیں۔

کمل ہاسن نے اپنی 70ویں سالگرہ پر فلم "ٹھگ لائف" کا خصوصی ٹیزربھی ریلیز کیاہے جو اگلے سال 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کمل ہاسن نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت کئی بھارتی فلم ایوارڈز کے فاتح کے طور پر جانے جاتے ہیں،اداکاری اور ہدایت کاری کے علاوہ وہ مصنف، نغمہ نگار، گلوکار اور کوریوگرافر بھی ہیں، ان کی فلم کمپنی" راج کمل انٹرنیشنل" نے ان کی کئی فلمیں پروڈیوس  کی ہیں،چائلڈ آرٹسٹ کے طور پربھی انہوں نے کام کیاتھا، 1982ء کی فلم موندرام پرال کے لیے یک اسکول ٹیچر کے کردار میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر پہلی بار بھارتی نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں کنسرٹ،عاطف اسلم نےبالآخرخاموشی توڑدی

 1987ء میں منی رتنم کی گاڈ فادرنما فلم نایگن میں خاص طور پر ان کی اداکاری کی تعریف ہوئی جسے ٹائم میگزین نے سدا بہار بہترین فلموں میں سے ایک قراردیاتھا، ہندوستانی، چاچی 420، ہے رام اور دشاوتارم جیسی فلمیں بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔