اسلام آباد میں سموگ کا خدشہ ، انتظامیہ نے اینٹوں کا بھٹہ سیل کر دیا ، متعدد افراد گرفتار

Nov 13, 2024 | 11:27:AM

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں بھی سموگ کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

انتظامیہ نے شہر کے نواح میں آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک بھٹہ سیل کر دیا ، کارروائی کے دوران متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے  سموگ کے حوالے سے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ، ترجمان کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے اور لاہور سے درخانہ تک بھی موٹر وے دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سموگ پرانا مسئلہ،راتوں رات حل نہیں ہوگا: مریم نواز

مزیدخبریں