عمران خان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں ریلیف

Nov 13, 2024 | 11:50:AM
عمران خان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں ریلیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں ریلیف مل گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی، اسد قیصر، سیف اللّٰہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز کو کیس سے بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

بانی پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف 20 اگست 2022ء کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔