یواے ای پہلی مرتبہ مِس یونیورس مقابلے میں شرکت کرے گا

فیشن ماڈل ایمیلیا دوبریوا73 ویں مس یونیورس مقابلے میں یو اے ای کی نمائندگی کریں گی

Nov 13, 2024 | 12:11:PM

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ مِس یونیورس مقابلے میں شرکت کرے گا،فیشن ماڈل اور 3 بچوں کی ماں ایمیلیا دوبریوا73 ویں مس یونیورس مقابلے میں یو اے ای کی نمائندگی کریں گی۔

مس یونیورس آرگنائزیشن (ایم یو او) کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یو اے ای کی شرکت کاباقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے،انسٹاگرام پوسٹ میں انڈونیشیا کی کاروباری شخصیت پاپی کیپیلا کو یو اے ای اور سپرس کی نیشنل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جوپہلے مس یونیورس انڈونیشیا اورملیشیا کی نیشنل ڈائریکٹر کے طور پربھی کام کرچکی ہیں۔

یہ مقابلہ 16 نومبر کو میکسیکو میں منعقد ہوگا،ایک رپورٹ کے مطابق قومی لباس کے راؤنڈ میں دوبریوا عبایا پہنیں گی جبکہ باقی راؤنڈزمیں دیگرلباس بھی زیب تن کریں گی۔

یادرہے کہ دوبریوا کواکتوبر میں مِس یونیورس یواے ای کا تاج پہنایا گیا تھا جہاں انہوں نے چاردیگر امیدواروں کو شکست دی تھی۔

انسٹاگرام پرمس یونیورس یو اے ای تنظیم نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پرماڈل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی،ذہانت اور دوسروں کو متاثر کرنے کی صلاحیت کی بھرپور تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ مس یونیورس حسن کا عالمی مقابلہ ہے جس میں دنیا بھر سے خوبرو حسیناؤں کا انتخاب کیا جاتا ہے اوران میں سے کسی ایک کومِس یونیورس کا تاج اور ٹائٹل ملتا ہے۔

 

مزیدخبریں