عالمی امن کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: محسن نقوی

انسانی سمگلنگ سے منسلک خطرات کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے، سرحدی کنٹرول کو مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں:وفاقی وزیر داخلہ

Nov 13, 2024 | 12:45:PM
عالمی امن کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عالمی امن کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ہنگری میں وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو طویل تنازعات، اقتصادی عدم استحکام اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز درپیش ہیں، چیلنجز نے دنیا بھر میں امیگریشن کے بہاؤ کو نئی شکل دی۔

وفاقی وزیر داخلہ  نے مزید  کہا کہ انسانی سمگلنگ سے منسلک خطرات کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے، سرحدی کنٹرول کو مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں۔