(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی،24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائیگا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہاہے کہ 8 فروری کو آپ انقلاب لے کر آئے تھے حالانکہ ان کی کوشش تھی کہ آپ ووٹ نہ ڈال سکیں جو آپ کا حق تھا، 8 فروری کو آپ نے اپنا آئینی حق استعمال کیا، آپ نے ایلیٹ کلچر سے طاقت چھینی اور طاقتور بن گے اور 9 فروری کو سارا مینڈیٹ چوری کرلیا گیا، ان سب کو قومی اسمبلی میں بٹھایا گیا اور پھر 26ویں ترمیم اس کا نتیجہ بنی۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا رول آف لاء اور سپریم کورٹ کی آزادی چھین لی گئی، اپنے کسانوں، وکلاء اور عوام سے مخاطب ہوں، پاکستان کے جس طرح کے حالات ہیں آپ کو نکلنا ہوگا، وکیلوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سپریم کورٹ کے تحفظ کے لئے کھڑے ہوں،سوسائٹی بھی باہر نکلے، یہ آپ کا مستقبل ہے، رول آف لاء، عدلیہ، جمہوریت اور چھینے گئے مینڈیٹ کیلئے نکلنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اور روس نے عالمی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بینک کارڈ سسٹم کو جوڑ دیا
علیمہ خان نے کہاکہ اراکین اسمبلی ایک ایک ووٹر، کارکن اور لیڈر شپ سے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ آخری موقع ہے فیصلہ کرنا ہوگا کہ مارشل لاء میں رہنا ہے یا آزاد ہونا ہے۔