چیمپئنزٹرافی: پاکستان کے سخت مؤقف نے آئی سی سی کی پریشانیاں بڑھا دیں

پاکستان اوربھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہیں،ڈیڈ لاک کی وجہ سے شیڈول کا اعلان نہ ہوسکا

Nov 13, 2024 | 16:08:PM

(وسیم احمد)چیمپئنز ٹرافی کیلئےبھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے معاملہ پرپاکستان ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے مؤقف پر سختی سے قائم  ہے اورپاکستان کے سخت مؤقف نے آئی سی سی کی پریشانیاں بڑھا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مالی معاملات میں نقصان کے اندیشے کی وجہ سے آئی سی سی میں بحرانی صورتحال ہے اورحالیہ ڈیڈ لاک کی وجہ سے چیمپئِنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع  کے مطابق آئی سی سی نے 100 ڈیز ٹو گو کے موقع پر شیڈول کا اعلان کرنے کا پروگرام بنایاتھا،آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز پہلے ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہے ،20نومبر تک اعلان نہ کرنے پرآئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے  کیونکہ کمرشل پارٹنرز کو ایونٹ سے قبل کم از کم اتنا وقت درکار ہوتا ہے ،کمرشل پارٹنرز کو شیڈول کے مطابق اپنی مارکیٹنگ کرنا ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا پاکستان اور بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہیں،دونوں ملکوں کے بغیرٹورنامنٹ سے آئی سی سی کو شدید مالی نقصان ہوگا،پاکستان سے ایونٹ شفٹ کیا گیا تو پاکستان قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کریگا،پاکستان کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا مؤقف پہنچا دیا گیاہے۔

مزیدخبریں