(اویس کیانی)درآمدی گیس کے باعث گیس ٹرانسمیشن سسٹم کو سنگین خطرات کا سامنا ،ملکی گیس کی پیداوار جبری طور پر 200 ملین کیوبک فٹ یومیہ کم کروادی گئی ۔
ایک طرف پاکستان میں گیس پوری نہیں ہورہی تو دوسری جانب درآمدی گیس کے باعث گیس ٹرانسمیشن سسٹم کو سنگین خطرات کا سامنا ہے،ملکی گیس کی پیداوار جبری طور پر 200 ملین کیوبک فٹ یومیہ کم کروادی گئی ہے،سسٹم کو بچانے کیلئے 8 فیلڈز سے گیس کی پیداوار کم کروائی گئی۔
جبری طور پر گیس کی پیداوار کم کروانے سے گیس فیلڈز کےخطرے پرکمپنیوں نےتشویش کا اظہار کیا ہے،کمپنیوں کا کہنا ہے کہ گیس کی فروخت کم ہونے سے قطر سے 5 کارگو منسوخ کروائے جاچکے،سوئی فیلڈ سے 35 ملین،قادر پور سے 100 ملین کیوبک گیس کی پیداوار کم کروادی گئی۔
ضرورپڑھیں:16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
ایچ آر ایل آئل فیلڈ سے 30 ملین اور توغ فیلڈ سے 15 ملین کیوبک گیس کی پیداوار کم کی گئی ہے،اسی طرح مول فیلڈ سے 50 ملین اور ناشپا فیلڈ سے 45 ملین کیوبک گیس کی پیداوار کم کروائی گئی ،تولانج سے 4 ملین اور ڈھوک حسین سے 11 ملین کیوبک فٹ گیس کی پیداوار کم کی گئی ہے۔
گیس کی پیداوار غیر معینہ مدت کیلئے کروائی گئی ہے،کمپنیوں نے انتباہ جاری کیا ہے کہ گیس پیداوار جبری طور پر کم ہونے سے اربوں ڈالر کے ذخائر متاثر ہوسکتے ہیں۔