سلمان خان کو قتل کی دھمکی دے کر 5 کروڑ تاوان مانگنے والا نغمہ نگارگرفتار

ملزم نے بشنوئی گینگ کا نام استعمال کرکے سپرسٹار کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے تھے

Nov 13, 2024 | 16:49:PM
سلمان خان کو قتل کی دھمکی دے کر 5 کروڑ تاوان مانگنے والا نغمہ نگارگرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دے کر 5 کروڑ تاوان مانگنے والا نغمہ نگارگرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں ایک 24 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا نام سہیل پاشا ہے اور وہ ان کی آنے والی فلم کیلئے گانا لکھ رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بشنوئی گینگ کا نام استعمال کرتے ہوئے اپنے گانے کو مشہور کرنے کیلئے اداکار کو دھمکی آمیز پیغام بھیجے تھے۔

گزشتہ 2 مہینوں کے دوران سلمان خان کو 4 دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوچکے ہیں،تاہم اس سے قبل بھی اداکار کو دھمکی دینے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کو کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے چکا ہے جبکہ چند روز قبل شاہ رُخ خان کو بھی قتل اور تاوان کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔