(عثمان خان)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی فلسطین کی جد و جہد میں ہم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔فلسطینی سفیرنے کہا ہے کہ فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانہ میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زھیر زید سے ملاقات کی ہے،امیر جماعت اسلامی نے پاکستان میں تعیناتی پر نئے فلسطینی سفیر کو خوش آمدید کہا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا آزادی فلسطین کی جد و جہد میں ہم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے ہماری وہی پالیسی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی تھی،بیت المقدس کی آزادی ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،جماعت اسلامی کا ہر کارکن القدس کی آزادی کا نقیب ہے،مسئلہ فلسطین پر پوری پاکستانی قوم متحد اور یک آواز ہے،الخدمت فاؤنڈیشن غزہ کے عوام کی امداد کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔
ضرورپڑھیں:ایران اور روس نے عالمی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بینک کارڈ سسٹم کو جوڑ دیا
فلسطینی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور جماعت اسلامی پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،پاکستان کے عوام اور جماعت اسلامی پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،صہیونی نظریات سے پورے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ہم اسلامی ممالک کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، فلسطینی سفیر مزید عملی اقدمات کی ضرورت ہے،ملاقات میں جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔