انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا

Nov 13, 2024 | 17:25:PM

(24نیوز)انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر   277.93 روپے سے کم ہوکر 277.85روپے  پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے کمی سے   278 روپے 80 پیسےپر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو   82 پیسے سستا ہوکر 295.44 روپے،برطانوی پاؤنڈ 2.51 روپے   سستا ہوکر  354.74  روپے ،اماراتی درہم1  پیسے کم ہوکر 75.96 روپے ،سعودی ریال 74.16 روپے پر برقرار رہا۔

ادھر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا،100 انڈیکس130پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 94 ہزار 355 کی سطح پر بندہوا ۔آج31ارب روپے مالیت کے 80 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا

مزیدخبریں