محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی سنا دی

Nov 13, 2024 | 18:31:PM

(روزینہ علی)انسان اپنے پرآسائش اور لگژری زندگی کیلئے قدرت کے نظام میں ایسا بگاڑ پیدا کررہا ہے جو اسے مستقبل میں مزید المیے سے دوچار کر سکتا ہے،اس کی واضح مثال موجودہ صورتحال ہے ، انسان نے اپنی سہولت کیلئے پکے گھر، تیز رفتار سفر کیلئے گاڑیاں، ریلوے اور ہوائی جہاز بنا لئے ،جو آج ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں ،آج ملک کو سموگ جیسی آزمائش کا سامنے ہے، حکومت جدید ترین ٹیکنالوجی اور تمام تر کوششوں کے باوجود کچھ نہیں کر سکی، بالآخر قدرت  نے ہی بارش کی نوید سنا دی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔ادھر خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے اورشدید دُ ھند پڑنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ سموگ اور صبح کے اوقات میں دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔تاہم شام/رات میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ 

اسی طرح خیبرپختونخواکے علاقوں چترال ، دیر، سوات، بٹگرام ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر،باجوڑ، مہمند، خیبر ،اورکزئی اورکرم میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع  ہے۔ جبکہ شام/رات میں مردان، صوابی، نوشہرہ،پشاور،کوہاٹ،بنوں،لکی مروت،ڈی آئی خان اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ صبح کے اوقات میں پشاور، چار سدہ ، نوشہرہ ،مردان ، صوابی، کوہاٹ ، بنوں، لکی مروت،ڈیرہ اسماعیل خان اور گر دو نواح میں سموگ/ دُ ھند پڑنے کی توقع ہے۔

ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ شام/رات میں صحرائے تھل ، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، میانوالی اور سرگودھا کے گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔تا ہم لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال ، گجرات، گوجرانوالہ ، سرگودھا، شیخوپورہ،ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور ،بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر ،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدیددُ ھند پڑنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم سکھر، لاڑکانہ، کشمور، خیر پور اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دُ ھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے

آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی04،سکردواورقلات میں00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا

مزیدخبریں