وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے

Nov 13, 2024 | 21:01:PM
وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی، ایئر وائس مارشل تیمور اقبال سبکدوش ہو گئے ہیں جبکہ ایئر وائس مارشل ذیشان سعید ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل  پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی مقرر کئے گئے ہیں، مزید برآں وِنگ کمانڈر محمد سلمان خان ایڈیشنل ڈائریکٹر (ٹیکنیکل انویسٹیگیشن) بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن مقرر کئے گئے ہیں۔

محمد سلمان خان بطور ٹیکنیکل انویسٹی گیٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ٹیکنیکل انویسٹیگیشن) خدمات سر انجام دیں گے،  سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر کی گئی دونوں فوری و تاحکمِ ثانی نافذالعمل تقرریوں کے ضمن میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ 

 دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 17 کے محمد ابراہیم شاہ کی خدمات سول سروسز اکیڈمی لاہور کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ سیکشن افسر وزارتِ بحری امور نوید سکندر کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات کے باعث چھٹی کااعلان