(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی ہے۔
صدر مملکت نے آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت4 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے
صدر مملکت نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،پوری قوم بلوچستان کے امن و استحکام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہتی ہے،صدر مملکت نےدہشتگردی کے عفریت کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکیچ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ 4 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر ناز ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے،قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،انتہائی مطلوب دہشتگردسرغنہ سمیت 4 ہلاک