میری حکومت کو گھر نہ بھیجا جاتا تو پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا ،نوازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن جب بھی آئی ہے پاکستان اوپر گیا ہے،اگر خلل نہ ڈالا جاتا تو پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا ، وزیراعظم کو گھربھیجنے کے فیصلے کرنے والے ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،وزیردفاع خواجہ آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کارکن متحد ہیں ،ن لیگ کے کارکنان کی پارٹی کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں ، پاکستان کے حالات دن بدن بہترہورہے ہیں، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے ،اللہ تعالیٰ پاکستان کو نظر بد سے بچائے،صدر ن لیگ نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہورہے ہیں،مہنگائی کم ہورہی ہے،پاکستان میں ترقی کی رفتار بہتر، مہنگائی کی کمر ٹوٹ رہی ہے ،پاکستان کا گروتھ ریٹ بہتر ہورہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:چھٹی کا اعلان
ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن جب بھی آئی ہے پاکستان اوپر گیا ہے،اگر خلل نہ ڈالا جاتا تو پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا ،خلل ڈالنے والےاپنی مقاصد کیلئےوزیراعظم کو گھربھیجتے رہے، وزیراعظم کو گھربھیجنے کے فیصلے کرنے والے ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20میچ سے قبل بری خبر آ گئی
میاں نوازشریف کاکہناتھا کہ پاکستان گرداب سے نکلتا ہوا نظرآرہا ہے،اگرمومینٹم رہتا تو پاکستان میں کوئی بےروزگاری نہ ہوتی،خلل نہ ڈالا جاتا تو پاکستان میں کوئی دہشت گردی نہ ہوتی،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف ملک کی حالات بدلنے کی کوشش کررہے ہیں ، کچھ لوگوں نے ذاتی مقاصد کیلئے ملک کو داؤ پر لگا دیا ، مجھے پارٹی صدارت سے بھی اتار دیا گیا ، مجھے ساری زندگی کیلئے سیاست سے نااہل کرادیا گیا۔اگر خلل نہ آتا تو آج پاکستان جی ٹوینٹی میں شامل ہوتا ۔
ان کا کہناتھا کہ یہ سب فیصلے کرنے کی کیا ضرورت تھی،ان فیصلوں سے ملک کو نقصان ہوا آپ تباہی کے ذمے دار ہیں ،صدر ن لیگ نے کہاکہ سیاست میں ٹکٹوں کا کاروبار کیا گیا ،جسے چیف جسٹس بننا تھا وہ سب کچھ چھوڑ کر گھر چلا گیا ، دال میں کچھ تو کالا تھا جس جج کو نکالا گیا اس کے اثاثے دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت تو کچھ نہ کر سکی!قدرت نے ہی سموگ سے چھٹکارے کا انتظام کردیا،بارش کی خوشخبری ا ٓگئی