شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری ۔۔۔مودی سرکار کی انتقامی کارروائی ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ایڈ فلم کے ڈائریکٹر پراہالڈ ککڑ نے دعوی کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی کانگریس سے وابستگی کے باعث حکام منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے پیچھے پڑے ہیں۔
ایک بھارتی میڈیا ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈ فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس کیس میں درجنوں گرفتاریاں ہوئی ہیں تو صرف آریان کے والد ہی کیوں خبروں میں ہیں؟انہوں نے اس کیس کی سیاسی وابستگی پر کہا کہ اس میں مرکزی حکومت کا کوئی ایجنڈا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری ان تمام چیزوں پر کیوں بات کرے گی؟ وہ تو بہت ہی خود غرض لوگ ہیں، وہ صرف اپنی حفاظت کرتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ شاہ رخ خان کی کانگریس سے وابستگی کے باعث مودی حکومت کا ایجنڈا اس کے پیچھے ہے۔
ایڈ فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہر کوئی آج کل صرف حکومت کے نقش قدم پر چلنا چاہتا ہے، حتیٰ کے پریس بھی، جبکہ میڈیا کے کچھ حلقے تو حکومت کے خلاف لکھتے تک نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آریان خان کے ساتھ سیلفی لینے والا شخص کون نکلا؟کیس کا رخ ہی بدل گیا