(ما نیٹر نگ ڈیسک) بوسنیا ہرزیگوینا سے تعلق رکھنے والے شخص نے بیوی کو خوش کرنے کیلئے ’گھومنے والا گھر‘ تعمیر کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق 72 سالہ ووجن کیوسک کا کہنا ہے کہ اب اُن کی بیگم صاحبہ اپنے موڈ کے مطابق جہاں دل کرے گھر کا رخ موڑ سکتی ہیں۔ چاہےسورج کی جانب کھڑکیاں کرنی ہوں یا چھاؤں کی تلاش۔ گھر کو گھمانے کی آپشن ان کی بیگم کی کسی بھی خواہش کو ادھورا نہیں رہنے دے گی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ سو شل میڈیا صا رفین نے اسےجورو کا غلام کہا جبکہ زیادہ تر صا رفین نے اس کو بیوی کی اس خواہش کو پو ری کر نے پر داد بھی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آریان خان کے ساتھ سیلفی لینے والا شخص کون نکلا؟کیس کا رخ ہی بدل گیا