(24نیوز)صدر عارف علوی نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) تعنیاتی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ قانون نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تعنیاتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ظاہر شاہ کی تعیناتی کی منظوری چیئرمین نیب سے مشاورت کے بعد دی۔ ظاہر شاہ کو 3 سال کے لیے ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آریان خان کے ساتھ سیلفی لینے والا شخص کون نکلا؟کیس کا رخ ہی بدل گیا