کورونا مزید21افراد  کی جان لے گیا، 2257 مریضوں کی حالت تشویشناک

Oct 13, 2021 | 08:15:AM
کورونا ، ملک ، اعداد و شمار
کیپشن: کورونا مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید   21افراد جاں بحق ہوگئے۔ 1021نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح  2.34فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں43ہزار578افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے،  1021 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،  جبکہ ہسپتالوں میں داخل 2 ہزار257مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے۔


یہ بھی پڑھیں:ظاہر شاہ تین سال کیلئے  ڈپٹی چیئر مین نیب تعینات ،صدر نے منظوری دیدی