(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے افغانستان کو انسانی، سماجی اور معاشی بحران سے بچانے کے لئے ایک ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پہلے سے اعلان کردہ 25 کروڑ یوروز کی رقم میں مزید 30 کروڑ یوروز کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ باقی رقم افغانستان کے ان پڑوسی ممالک کو دی جائے گی جہاں لوگ طالبان حکومت سے فرار کے بعد بطور مہاجرین جا رہے ہیں۔
یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے اٹلی کی میزبانی میں ورچوئل جی20 سمٹ کے دوران امداد کا اعلان کیا جہاں یہ سمٹ میں افغانستان میں انسانی اور سیکیورٹی کی صورت حال پر بات چیت کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
ارسولا وان ڈیرلیین نے زور دیا کہ یورپی یونین کے فنڈز افغانوں کے لئے براہ راست مدد ہیں اور یہ فنڈز طالبان حکومت کے بجائے زمین پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کو بھیجے جائیں گے کیونکہ یورپی یونین طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی ایک اور کال لیک..اہم بات سامنے آ گئی