’’ویلڈن‘‘ پولیس اہلکار نے کمال کر دیا۔۔شہری کو بچاتے ہوئے گولی کھا لی۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار نےفرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران وہاں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد اکرم نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ایک ڈاکو نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی۔
آئی ٹی پی کا باہمت سب انسپکٹر محمد اکرم پمز ہسپتال سے معالجہ کے بعد ڈسچارج ہوگیا، چہرے پر مسکراہٹ بکھیرے ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک سے بغل گیر ہوتے ہوئے، ہمارے جوان اور افسران عوام کی خدمت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے نہیں گھبراتے، ایس ایس پی ٹریفک۔@ICT_Police pic.twitter.com/QLybdh5o8p
— Islamabad Traffic Police (@ITP_Police) October 12, 2021
پولیس کے مطابق بازو پر گولی لگنے سے سب انسپکٹر محمد اکرم زخمی ہو گیا جب کہ ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے،بعدازاں پولیس اہلکار کو طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا اور علاج و معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آوارہ کتوں نے بچے کو نوچ کھایا۔۔۔۔۔لاش کھیتوں سے مل گئی