(24 نیوز)سپیشل پراسیکیوٹر عباس قریشی نے تفتیشی آفیسر کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ عائشہ کے بیان کے مطابق بلیک میل کرکے 10 لاکھ جن ملزمان نے اس سے ہتھیائے یہ رقم فوری برآمد کیا جائے۔
تفْصیلات کے مطابق مراسلہ میں کہاگیا ہےکہ عائشہ سے متعلق جس کسی نے بھی ویڈیو اپ ڈیٹ کی اس کی رپورٹ ایف آئی اے سے وصول کی جائے اور اس کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو الگ درخواست دی جائے۔اس کیس میں دیگر جو باقی پانچ ملزمان گرفتار ہونا رہ گئے ہیں ان کو فوری گرفتار کیا جائے۔تفتیشی آفیسر کو روزانہ کی بنیاد پر تفتیش کے حوالے سے رپورٹ پراسکیویشن میں بھجوانے کی ہدیات جاری کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اتنی ہوشیار عورت پہلے کبھی دیکھی نہ سنی ۔۔ ویڈیو نے دھوم مچا دی