نئے ڈی جی ISI کی تقرری پرمشاورت مکمل ہو چکی۔۔ فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کے بعد نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت کے درمیان بہت آئیڈیل تعلقات ہیں اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے جس کےلئے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہوئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ بھی زیربحث آیا، وزیر اعظم عمران خان نے اس معاملے پراراکین کو اعتماد میں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا افغانستان کو 1 ارب یورو امدان دینے کا اعلان
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ان دنوں وزیر اعظم آفس کی جانب سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے تقرر کےنوٹی فکیشن کے اجرا کے حوالے سے مستقل قیاس آرائیوں کی لپیٹ میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’ویلڈن‘‘ پولیس اہلکار نے کمال کر دیا۔۔شہری کو بچاتے ہوئے گولی کھا لی۔ویڈیو وائرل