UMTطالبہ کیس، فلیٹ پر بلا کر زیادتی کی اور ویڈیو وائرل کی دھمکی دی،مدعیہ کا بیان، ڈاکٹر کی ضمانت ملتوی

Oct 13, 2021 | 12:07:PM

(24 نیوز)یو ایم ٹی کی طالبہ سے زیادتی  کیس میں  ایڈیشنل سیشن جج عامر شریف ڈوگر نے مبینہ زیاتی کرنے والے ڈاکٹر عمر علی کی عبوری ضمانت کی درخواست23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ستوکتلہ پولیس کے  تفتیشی کو آئندہ  تاریخ تک تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔طالبہ ثنا نے پولیس کو بیان میں کہا ہےکہ ڈاکٹر عمر نے انسٹا گرام پر دوستی کی ملاقات کے بہانے  ہوسٹل سے باہر بلایا بعد ایک فلیٹ میں زبردستی لے گیا اور وہاں اس کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ طالبہ ثنا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ڈاکٹر  زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ پولیس تھانہ ستوکتلہ میں پرچہ درج ہونے کے بعد ڈاکٹر نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ کیس۔۔ بلیک میلروں سے 10 لاکھ  فوری برآمد کروانے کا مراسلہ جاری

مزیدخبریں