اتنا غصہ۔۔خاتون فارماسسٹ پر بے تحاشہ تشدد، حاضری نہ لگانے دی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک مصر میں ایک خاتون فارماسسٹ کو آفس میں حجاب نہ پہننے پر ساتھی خواتین کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی ویڈیو وائرل،عوامی حلقوں میں غصے کی لہر۔
العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مصر کے الشرقیہ صوبے میں پیش آیا جہاں کفر عطا اللہ گاؤں کے ایک طبی مرکز میں نوجوان خاتون ایزیس مصطفی کو اس کی ساتھی خواتین نے حجاب نہ پہننے پر زدوکوب کیا۔واقعے سے متعلق وڈیو کلپ میں طبی مرکز کی دو خواتین ایزیس کو بری طرح پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔خواتین نے ایزیس مصطفی کے بال پکڑ کر اسے گھسیٹنے کی بھی کوشش کی تاہم مرکز کے دیگر ملازمین نے خاتون فارماسسٹ کو مزید تشدد سے بچایا۔
وڈیو ... حجاب نہ پہننے پر ساتھی خواتین نے نوجوان فارماسسٹ کو پیٹ ڈالا https://t.co/Z8HoQ0GNH3 pic.twitter.com/KDG83QRoL1
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) October 12, 2021
عینی شاہدین کے مطابق ایزیس کو اپنی ساتھی خواتین کی جانب سے ایک عرصے سے خراب برتاؤ کا سامنا تھا۔ اس روز ان خواتین نے ایزیس کو حاضری کے رجسٹر میں دستخط کرنے سے روک دیا۔ اس پر معاملہ جھگڑے اور پھر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں۔ نوجوان فارماسسٹ نے اپنی دیگر تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں اس پر جسمانی تشدد اور حملے کے نشانات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔الشرقیہ صوبے کے گورنر ممدوح غراب نےایزیس مصطفی کو دعوت دی تا کہ واقعے پر معذرت پیش کر سکیں۔گورنر نے واقعے کی وسیع تحقیقات اور تمام قانونی اقدامات کئے جانے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اتنی ہوشیار عورت پہلے کبھی دیکھی نہ سنی ۔۔ ویڈیو نے دھوم مچا دی