رحیم یار خان :9 افراد کو قتل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی ہے، ویڈیو میں ڈاکوؤں کوفائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان ماہی چوک میں ہونے والی واردات جس میں 9افراد قتل ہوئے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 ڈاکو پیٹرول پمپ پر آئے اور ان کی پمپ مالک اور اس کے ساتھیوں سےتلخ کلامی ہوئی ، تکرار کے بعد ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
واضح رہے کہ واقعہ 2 روز قبل کا ہے اور اس کا مقدمہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج ہے،تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ملک بھر کی ہائی ویز سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں