عمران نواز شریف بننے کو کوشش نہ کریں۔جنتر منتر اتنا کامیاب ہے تو مہنگائی کم کیوں نہیں ہوتی۔مریم نواز

Oct 13, 2021 | 15:04:PM
نیب سے نہیں ڈرتی آپ مجھے گرفتار کریں
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی پر قابض عمران خان جادو ٹونے سے 22 کروڑ عوام کا ملک چلا رہے ہیں،عمران خان آئینی وزیراعظم نہیں ہیں، جب ملک کی اہم تقرریاں جادوٹونے اور جنات کرتے ہوں تو پھر اس ملک کے اداروں کا تماشا ہی بنے گا،اتنا ہی جادو ٹونا کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کےلئے استعمال کیوں نہیں کرتے؟ سمجھ نہیں آتا کہ اگر ان کا جنتر منتر اتناکامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کیلئے استعمال کیوں نہیں ہوتا، جنترمنترسے آٹاپٹرول ادویات سستی کیوں نہیں ہوتیں، وہ صرف اہم تقرریوں کیلئے کیوں استعمال ہوتا ہے، کیوں کہ نئی تقرری ملک کا نہیں اپنی ذات کو بچانے کا مسئلہ ہے، جب آپ جنات کے ذریعے یہ سب کریں تو یہ ہی ہو گا، جنات کچھ اور کہہ رہے ہیں اور آپ کا حساب کچھ اور، ایسے لوگوں پر ہنسی آتی ہے، اگریہی طریقہ رہا تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
بدھ کو یہاں ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ عمران نواز شریف بننے کی کوشش نہ کریں،شیر کی کھال پہن کر کوئی شیر نہیں بن جاتا، ن لیگ کی جدوجہد عمران خان کے خلاف ہے،عمران خان کی پہچان منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرنا اور 126 دن کا دھرنا دینا ہے، نوکری چاکری کرنے والے کو صرف نوکری اور چاکری کرنی چاہئے نواز شریف نہیں بننا چا ہئے،، عمران خان کو سیاسی شہید بننے نہیں دیں گے ۔
 انہوں نے کہانیب نے میرے خلاف درخواست دائر کی،میں دیکھنا چاہتی ہوں جس نے ضمانت منسوخی کا کہا میں نیب کے ہمدرد کا پوچھنا اور جاننا چاہتی ہوں ،نیب کی درخواست میں کہا گیا کہ میں کیسی آتی کیسے جاتی ہوں؟اس شخص کا چہرہ عوام کے سامنے لانا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ نیب میں ضمانت منسوخی کی درخواست دینے والے شخص کو21 نہیں 22 توپوں کی سلامی دینی چاہئے،نہ گرفتاری سے ڈرتی ہوں اور نہ جعلی مقدمے سے ڈرتی ہوں، ضمانت منسوخ کریں اور گرفتار کریں۔میںنے اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوںنے ایک بار پھر کہاکہ اگر انکو لگتا ہے کہ میں ڈر گئی تو بھول ہے۔ انہوںنے کہاکہ سچ کو ایک دن سامنے آنا ہے ،وہ دن دور نہیں جب سچ کا سورج طلوع ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ کے سامنے رکھا ۔انہوں نے کہا کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو آئین جو حق دیتا ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں، لیکن عمران خان نہ آئینی، نہ ہی قانونی اور نہ منتخب وزیر اعظم ہیں ۔ 
 ایک سوال پر مریم نواز نے کہاکہ آج عمران خان کو بھی ووٹ کی عزت کا خیال آگیا ،نواز شریف عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آیا ،نواز شریف نے آئین کے تحفظ کے لئے حکومت کی قربانی دی ۔ انہوںنے کہاکہ ووٹ کی عزت کےلئے جیلیں برداشت کرنا پڑتی ہیں،آپ کو جھوٹے کیسز جلاوطنی برداشت کرنا پڑتا ہے،بے گناہ بیٹی کو اٹک قلعے میں جاتا دیکھنا پڑتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران کی سیاسی اساس اور پہچان کیا ہے؟عمران خان کی پہچان وزیراعظم ہاو¿س کے باہر ایک سو چھبیس دن کا دھرنا دینا ،نواز شریف کے مینڈیٹ کو چرانا ،عوام کے ووٹ کو چوری کرنا ہے ۔ مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کا آئینی جمہوری نظام سے لینا دینا نہیں،پوری سیاسی جدوجہد جمہوریت کے خلاف عبارت ہے ،آپ کرپشن سکینڈل کے بعد فیس سیونگ نظر آرہی ہے ،ہم عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے،کرپشن سکینڈلز کا حساب دینا پڑیگا،تاریخی قرضوں کے باوجود ایک اینٹ نا لگانے پر جواب دینا پڑیگا۔مریم نواز نے کہاکہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں،پی ڈی ایم میں تمام سیاسی جماعتیں ایک ایجنڈے پر قائم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میری درخواست پر جب دلائل ہونگے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا ،اگر اپنا نقطہ پیش کرنے کے لئے اور درخواست دینا پڑی تو دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنی حکومت بچانے کےلئے سیاسی سٹنٹ کررہے ہیں۔اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے موقع پر مریم نواز نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل میں پیش ہوئی ہیں، اپنی درخواست میں کھول کھول کرتمام چیزیں بیان کردی ہیں۔مریم نواز نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہاکہ سوال آپ لوگ کرتے ہیں اور نیب میرے خلاف چارج شیٹ بنادیتا ہے،نیب کہتا ہے کہ میں یہاں آکر سلام کیوں کرتی ہوں؟ ۔
 یہ بھی پڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت تحفے چھپا کر کیوں شرمندہ ہو رہی ہے۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ