فراڈیا عامل بابا کی پھونکوں سے صحت تو نہ ملی عزت لٹ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہریوں میں توہم پرستی کا رجحان بہت عام ہے ،توہم پرستی اکثر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیتی ہیں اور جو اس پر یقین رکھتے ہیں وہ بڑی مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔ کئی بار لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اور لالچ دے کر فراڈیئے بابے اپنا الو سیدھا کرتے ہیں۔ ایسے خطرناک بابوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔ لوگ ان جعلی بابوں کے چکر میں آ کر اپنی عزت اور پیسے گنوا دیتے ہیں۔
بھارتی نجی ٹی وی کے رپورٹ کےمطابق بھارت کے شہر ممبئی میں ایک ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک لڑکی جعلی عامل بابا کے جال میں پھنس گئی۔ریاست اترپردیشن کے شہر وارانسی سے تعلق رکھنے والی ایک 23 سالہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ نالاسوپارہ کے ٹولنج تھانے کی حدود میں رہنے والے ایک ڈھونگ رچانے والے بابا نے علاج کے بہانے یوپی سے ممبئی بلاکر اس کے ساتھ زیادتی کی اور اوپر سے جعلی بابا اور اسکی بیوی قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے۔لڑکی کے مطابق تو میرا روڈ میں رہنے والی اس کی بہن نے اسے نالاسوپارہ میں رہنے والے فراڈیئے بابا کا نمبر دیا تھا کہ اسکی صحت بابا کے جھاڑ پھونک سے ٹھیک ہو گئی ہے جب لڑکی نے بابا کے نمبر پر فون کیا اور بات کی تو بابا نے لڑکی کو ممبئی آنے کی دعوت دی۔بابا کی باتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے لڑکی اپنے علاج کے لئے ممبئی آئی لیکن یہاں آنے کے بعد بابا نے پہلے علاج کے بہانے اس کا جنسی استحصال کیا۔ اس کے بعد اس نے اپنا مذہب تبدیل کر کے اس سے شادی کر لی۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ فراڈیا بابا پہلے سے ہی شادی شدہ ہے اور اس کے پانچ بچے ہیں جب بھی لڑکی بابا کی مخالفت کرتی یا یوپی میں اپنے گھر والوں سے بات کرنے کو کہتی تو بابا اور اسکی بیوی اسے قتل کرنے کی دھمکیاں دے کر خاموش کرا دیتے۔متاثرہ کی شکایت کے بعد تولنج پولیس نے ڈھونگی بابا اسکی بیوی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے لیکن اب تک بابا اور اس کے ساتھی پولیس کی گرفت سے دور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 28 درندے بے نقاب۔۔والد، رشتے دار اور مشہور سیاستدانوں کا17سالہ لڑکی سے ریپ