اسلام آبادبلوچستان کی سیاست کا مرکز بن گیا۔۔ جام کما ل کیلئے آئندہ 48 گھنٹے اہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلی بلوچستان جام کمال اپنی کرسی بچانے کے لئے متحرک ۔ اسلام آباد پہنچ گئے۔آئندہ 48گھنٹے اہم ۔
تفصیلات کے مطابق جام کمال اسلام آباد میں وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کرینگے۔ بلوچستان کی سیاست کا مرکز اسلام آباد بن گیا۔ گونر بلوچستان، سپیکر بلوچستان کے بعد وزیراعلی بلوچستان بھی اسلام آباد پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق جام کمال اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔جام کمال دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ۔۔بھارتی میڈیا نے 2 پا کستانی کھلاڑیو ں کو سب سے بڑا خطرہ قرا ر دے دیا