پیٹرول پمپ پر 9 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات۔۔ ویڈیو منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) رحیم یار خان ماہی چوک میں ہونے والی لرزہ خیز واردات جس میں 9افراد قتل ہوئے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 ڈاکو پیٹرول پمپ پر آئے اور ان کی پمپ مالک اور اس کے ساتھیوں سےتلخ کلامی ہوئی ، تکرار کے بعد ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے موقع پر موجود افراد جاں بحق ہوگئے۔
یا د رہے کہ واقعہ 2 روز قبل کا ہے اور اس کا مقدمہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج ہے،تاہم اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک سٹار ڈولی کے گھر صف ما تم بچھ گئی
رحیم یار خان ماہی چوک صادق آباد میں اندھڑ گینگ کی جانب سے 9 افراد کے قتل کی ہولناک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج https://t.co/bSvk7kVUEf via @FacebookWatch
— m.shafiq ch (@mshafiqch3) October 13, 2021