پیٹرول پمپ پر 9 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات۔۔ ویڈیو منظر عام پر

Oct 13, 2021 | 19:28:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک) رحیم یار خان ماہی چوک میں ہونے والی  لرزہ خیز واردات جس میں 9افراد قتل ہوئے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 ڈاکو پیٹرول پمپ پر آئے اور ان کی پمپ مالک اور اس کے ساتھیوں سےتلخ کلامی ہوئی ، تکرار کے بعد ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے موقع پر موجود افراد جاں بحق ہوگئے۔

یا د  رہے کہ واقعہ 2 روز قبل کا ہے اور اس کا مقدمہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج ہے،تاہم اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک سٹار ڈولی کے گھر صف ما تم بچھ گئی

مزیدخبریں