نواز شریف توسزا یافتہ ہیں، ہم کیوں بنیں گے، وزراکا مریم نواز کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مریم نوازکے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزرا نے جواب دیا کہ ہم نوازشریف کیوں بنیں گے وہ تو سزا یافتہ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے بیان دیا کہ وزرا نوازشریف بننے کی کوشش نہ کریں ۔مریم نوازکے اس بیان حکومتی وزرا نے بھی ردعمل دیا ۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ،وزیر مملکت زرتاج گل ،پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ملیکہ بخاری اور معاون خصوصی شہباز گل نے کہاکہ مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں، مریم نواز صاحبہ آپ کو قانون توڑنے کی عادت ہے، اپنا قد کاٹھ بڑھانے کیلئے عمران خان سے متعلق بیان دیتی ہیں ،گالم گلوچ کی زبان سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، ہم کیوں نواز شریف بنیں گے، نواز شریف مریم نواز کو مبارک ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایک کروڑ 70 لاکھ پاکستانیوں نے ووٹ دیا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنی پہچان ہے، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے، جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔انہوں نے کہاکہ آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف بنا نہیں جاسکتا وہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف روز پیدا نہیں ہوتے، ہر 200 سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدرنے آج بھی عدالت میں رسیدیں نہیں دیں ، مریم صفدرنے قطری خط کی طرح یہ نہیں بتایا کہ رسیدیں کہاں ہیں ؟انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے تاجروں سے بھتہ وصول کیا اور باہر بھجوایا ، شریف خاندان سے پاکستان کا کوئی ادارہ محفوظ نہیں رہا ،اجمل قصاب اور کلبھوشن کے معاملے پر شریف فیملی نے ملک دشمنی دکھائی۔شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر نے ٹھیک کہا نواز شریف کی طرح کوئی نہیں بن سکتا ،اتنا دھوکے باز واقعی کوئی نہیں بن سکتا۔
ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہم آپ کی سیاست کی خاطر پاکستان کے آئینی اداروں کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے۔
زرتاج گل نے کہاکہ سینیٹ ، آزاد کشمیر ہر جگہ پی ایم ایل ن کو اس خاتون کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ملک کے قابل احترام اداروں کی تضحیک کرتی ہے یہی ان کا پورٹ فولیو ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نیب کو سیاسی تھیٹر بنا دیتی ہیں، یہ ایک ثبوت آج تک پیش نہیں کر سکیں، نہ ان کی زبان نہ ان کے کردار سے کوئی محفوظ ہے، جو آپ نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہے وہ ذرائع آپ سے پوچھنا چاہتے ہیں، مریم نواز کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کی نہ سیاسی تربیت ہے نہ ہی کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہاکہ گالی گلوچ بریگیڈ کی آپ سربراہ ہیں، آپ ایک سرٹیفائیڈ چور ہے، آپ نے صرف پاکستان سے منی لانڈرنگ کی ہے،آپ ریجیکٹڈ ہیں ہر طرح سے، وزیراعظم عمران منتخب وزیراعظم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک سٹار ڈولی کے گھر صف ما تم بچھ گئی