(24نیوز)مینار پاکستان پر دست درازی کا شکار ہونے والی خاتون ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم نے ہسپتال سے 3 ماہ کی چھٹی لے لی ۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم جو ٹک ٹاکر ہونے کے ساتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی)میں بحیثیت نرس بھی اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ ہسپتال سے تین ماہ کی چھٹیوں پر چلی گئی ہیں۔ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(ایم سی)کا کہنا ہے کہ نرس ، ٹک ٹاکر نے پہلے 10 روز کی چھٹی لی تھی بعد ازاں انہوں نے مزید 80 دن کی چھٹیاں لے لیں۔متاثرہ خاتون نے ممکنہ طور پر گریٹر اقبال پارک کیس کی وجہ سے طویل چھٹیاں لی ہیں۔خیال رہے کہ ہراسانی کا شکار ہونیوالی خاتون عائشہ اکرم پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اسٹاف نرس ہیں اور وہ پی آئی سی کی ایمرجنسی میں بطور اسٹاف نرس کام کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان سے ایران کے آرمی چیف کی ملاقات