کس ہدایت کار نےغیر مہذب ’آڈیشن‘ کی ڈیمانڈ کی؟ ۔۔معروف ماڈل حرا خان کا تہلکہ خیز انکشاف

Oct 13, 2021 | 20:12:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)حرا خان پاکستان کی معروف ما ڈل اور ادا کارہ ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک معروف ہدایت کار نے ڈرامے کی کہانی اور ان کا کردار بتائے بغیر ان سےغیر مہذب ’آڈیشن‘ کی ڈیما نڈ کی ۔

تفصیلات کے مطابق حرا خان نے انسٹاگرام پر معروف ہدایت کار کے ساتھ کی گئی مبینہ مسیجنگ چیٹ کےسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہدا یتکا ر سے ان کا رابطہ ایک سینئر اداکارہ نے کروایا تھا۔ماڈل نے لکھا کہ جب ان کا رابطہ ہوا تو وہ ان سے 20 منٹ تک فون پر گفتگو کرنے کےباوجود یہ سمجھ نہیں پائیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں، کیوں کہ ہدایت کار ان سے نجی جگہ پر غیر مہذب لباس و انداز میں ڈانس اور کیٹ واک کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک سٹار ڈولی کے گھر صف ما تم بچھ گئی

حرا خان کے مطابق وہ  ڈانس اور کیٹ واک کے مطالبے پر حیران رہ گئیں، کیوں کہ وہ اچھے ڈائریکٹر تھے اور انہیں ان سے یہ توقع نہ تھی۔ہدایت کار نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے ڈانس اور کیٹ واک کے ’آڈیشن‘ کی ویڈیوز کسی کو نہیں دکھائی جائیں گی ۔حرا خان نے مزید بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر سے فون پر بات کرنے کے بعد ثبوت کے طور پر ان سے مسیجنگ میں چیٹ کی تاکہ وہ دنیا کو کچھ ثبوت دکھا سکیں۔

ماڈل نے لکھا کہ عام طور پر ایسی باتوں پر یقین نہیں کیا جاتا اور یہ بھی سچ تھا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا کہ ڈائریکٹر نے ان سے نامناسب مطالبہ کیا ہے، اس لیے انہوں نے ہدایت کار سے مسیجنگ چیٹ کی۔

یا د رہے کہ حرا خان نے جس مسیجنگ چیٹ کے سکرین شاٹ شیئر کیے، ان میں فون نمبر بھی صاف دکھائی دے رہا ہے، تاہم اس مبینہ چیٹ میں کسی ہدایت کار کا نام واضح نہیں اور نہ ہی ماڈل نے کسی ڈائریکٹر کا نام بتایا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر کی نرسز اور خواتین ڈا کٹر ز سے متعلق نازیبا ویڈیو ز کا معاملہ ۔۔سنسنی خیز انکشافات کے ساتھ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں