(24 نیوز)قابل اعتراض ویڈیو بنا کر نرس کو بلیک میل کرنے والے ڈاکٹر سے متعلق محکمہ صحت پنجاب نے بڑااقدام اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں ایک نرس کی نازیبا ویڈیو بنا کر انھیں بلیک میل کرنے والے ڈاکٹر عبداللہ حارث کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا، اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملزم ڈاکٹر عبداللہ حارث جناح ہسپتال میں بطور ڈاکٹر تعینات ہے، ملزم کے خلاف خاتون نرس نے نازیبا ویڈیو بنانے کی شکایت کی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ حارث کے خلاف نرس کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، انھیں ملازمت سے برخواست کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد شہنازگل کا پہلا انٹرویو ،،، اہم بات کہہ دی۔۔ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ جناح ہسپتال کی ایک نرس کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کے ڈاکٹر حارث کو گرفتار کر لیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈاکٹر نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بناتا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے پاس سے دو موبائل فونز برآمد ہوئے، جن میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی 50 ویڈیوز موجود تھیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان