آریان خان کیس کی سماعت۔۔رہائی یا جیل کی سلاخیں ۔۔بڑی خبر آگئی

Oct 13, 2021 | 21:51:PM

(ما نیٹرنگ  ڈیسک)کروز پارٹی میں منشیات رکھنے اور استعما ل کر نے پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا بیٹاجیل کی سلاخوں سےنہ نکل سکا۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کےسیشن کورٹ میں منشیات کیس کی سماعت ہوئی ،آریان کےوکیل نےکہاکہ آریان سےکوکین برآمدنہیں ہوئی لہذاانہیں ضمانت دی جائے۔دوسری جانب نارکوٹکس کنٹرول بیورونےآریان خان کی ضمانت کی مخالفت کردی جس کےبعد آریان کومزید ایک رات جیل میں بتانی پڑےگی اور عدالت نےدلائل سننےکےبعد سماعت کل تک ملتوی کردی۔

یہ بھی یا د رہے کہ سلمان خان کےمشورےپر شاہ رخ نےوکیل تبدیل کرکےسینئر وکیل امیت دیسائی کوکیس سونپ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں سنیپ چیٹ کی سروس متاثر، صارفین پریشان

مزیدخبریں