(ما نیٹر نگ ڈیسک)محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول تک دوران سفر پبلک ٹرانسپورٹ میں تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام چلایا جائے جا نے کی ہدا یت کی گئی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہےکہ عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺکےاحترام میں گاڑیوں میں فلمیں اور گانے نہ چلائے جائیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نےڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺ کےتناظر میں جاری احکامات کویقینی بنایا جائے۔
یا د رہے کہ وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت نے بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مناسب سے یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت للعالمینﷺ منانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر کی نرسز اور خواتین ڈا کٹر ز سے متعلق نازیبا ویڈیو ز کا معاملہ ۔۔سنسنی خیز انکشافات کے ساتھ ویڈیو وائرل