بیٹے کی پیدائش قبل ازوقت ،آئی سی یو میں زیرعلاج ہے،بختاور بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہاہے کہ بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کردیاہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں انہوں نے بتایاکہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریبا ایک ماہ پہلے ہوئی ہے جس کے باعث نومولود کو طبی مسائل کے پیشِ نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
بختاور بھٹو نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش پر آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن رو بہ صحت ہے، اسے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔
Thank you for all the love & celebrations welcoming our little baby boy to the world ????????????. He was due Nov 8th but decided his own birthday & surprised us all on Oct 10th - currently in the NICU but getting stronger every day ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ - do keep him in your prayers ❤️
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 13, 2021
یہ بھی پڑھیں: سرکاری افسروں کوبلیک میل کرنے والی حسینہ گرفتار , کتنی نازیبا ویڈیو برآمد ہوئیں؟ جانیے