ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی پر بیان  ،عامر ڈوگر کیخلاف پارٹی کا ایکشن

Oct 13, 2021 | 23:55:PM

(24نیوز) ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر انٹرویو دینے پر تحریک انصاف کے ایم این اے عامر ڈوگر سے وضاحت طلب کرلی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے  بیان دینے پر تحریک انصاف کی قیادت عامر ڈوگر سے ناراض ہے ۔پی ٹی آئی قیادت کا موقف ہے کہ عامرڈوگرکو قومی سلامتی امورپرمحتاط رویہ اختیار کرناچاہیےتھا۔تحریک انصاف کے مطابق قومی سلامتی پرسول وعسکری قیادت میں ہم آہنگی ہے،عامر ڈوگر کے انٹرویو سے سیاسی سطح پرغلط تاثر پیدا ہوا۔پی ٹی آئی نے کہا کہ سوشل میڈیا پربھی عامر ڈوگر کے انٹرویو کاغلط استعمال ہوا۔ پارٹی قیادت نے کہا کہ اجلاسوں کی تفصیلات فراہم کرناوزارت اطلاعات اورترجمانوں کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مومل شیخ کا نیا روپ۔۔ تصاویر شیئر کردیں

مزیدخبریں