(24 نیوز)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے بس میں آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل میمن نے نوری آباد میں کوچ کو آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا،
شرجیل میمن نے کہاہے کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے اور تین روز میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے، کس کی غفلت کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں ؟کراچی: کیا بس میں حفاظتی اقدامات مکمل تھے ؟
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہاکہ ایمرجنسی درازوں کے ذریعے مسافروں کو کیوں نہیں نکالا گیا،حادثہ میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،اکثر ٹرانسپورٹرز حفاظتی اقدامات میں غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہاکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، ضلع انتظامیہ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں،زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جامشورو، مسافر کوچ میں آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق