کندھ کوٹ سے 2 سالہ بچہ، سیوھن شریف درگاہ سے اغوا ہونیوالی بچی بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پولیس نے 2 مختلف واقعات میں کارروائی کرتے ہوئے کندھ کوٹ سے پانچ روز قبل اغوا ہونے والا 2 سالہ بچہ جبکہ سیوھن شریف درگاہ سے اغوا ہونے والی معصوم بچی آکاشہ کو بازیاب کرالیا۔
ترجمان کے مطابق کندھ کوٹ پولیس کو خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او رسالدار کے علاقے میں ڈاکوؤں اور پولیس میں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ورثہ بچے کی بازیابی پر خوشی سے نڈھال ہوگئے جبکہ دو سالہ بچہ بازیاب ہونے پر شہریوں نے پولیس کے حق میں نعرے لگائے اور ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کو اجرک پہنائی۔
دوسری جانب خیرپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیوھن شریف درگاہ سے اغوا ہونے والی معصوم بچی آکاشہ کو خیرپور سے بازیاب کرالیا۔ ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کہ احکامات پر خواتین پولیس اور A سیکشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے اغوا شدہ بچی آکاشہ کو سٹی ہاسپٹل سے باحفاظت بازیاب کرالیا اور اغواکار خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق کچھ دن قبل سیوھن کی درگاہ سے کم عمر معصوم بچی آکاشہ کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ بچی کے اغوا کے کا مقدمہ تھانہ سیوھن میں قمرالدین نائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ اہلخانہ نے ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو سے بچی کی برآمدگی پہ ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناوں کا اظہار کے ساتھ پھولوں کے ہار پہنائے۔