امیتابھ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم سمیت بالی ووڈ ستاروں کی مبارک باد

Oct 13, 2022 | 10:34:AM

(ویب ڈیسک ) 11 اکتوبر کو ممبئی فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو ان کی 80ویں سالگرہ  تھی ان مو قع پر  بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ن سمیت بالی ووڈ کے دیگر ستاروں نے مبارکباد دی  اس کے ساتھ ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی اور پیغام جاری کیا۔ کنگ خان نے اپنی پوسٹ میں اس ایک چیز کا بھی انکشاف کیا جو انہوں نے عظیم انسان، سینیئر اداکار، سپر اسٹار، باپ اور سپر ہیومن سے حاصل کیا۔ 

ان کے مطابق وہ کہتے ہیں کہ ’’کبھی پیچھے نہ ہٹنا بلکہ سیکھنا، دوبارہ اٹھنا اور بار بار کوشش کرنا ہمیشہ۔ آپ ہمیشہ صحت مند رہیں اور ہمارے پوتوں نواسوں کو بھی تفریح فراہم کریں۔ سر آپ کے لیے میرا خلوص اور محبت۔اس موقع پر شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن کے ساتھ ایک پرانی ویڈیو کلپ بھی پوسٹ کی جس میں دونوں یہ کہتے نظر آرہے ہیں، ایک دوسرے سے کرتے ہیں پیار ہم‘‘۔

اداکار امیتابھ بچن کو وزیر اعظم نریندر مودی نے  بھی ان کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔نریندر مودی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر اداکار کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’امیتابھ بچن جی کو 80 ویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’وہ ہندوستان کی سب سے قابل ذکر فلمی شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے نسل در نسل شائقین کو محظوظ کیا‘۔نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں امیتابھ بچن کی لمبی زندگی اور صحت تندرستی کے لیے دعا بھی کی۔

امیتابھ بچن کیلئے سالگرہ پر شام کوشل کا محبت بھرا پیغام جاری کیا۔اس موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کے اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر اور ایکشن ڈائریکٹر شام کوشل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن کے ہمراہ اپنی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’خدا کی رحمتیں ہمیشہ آپ کے اور آپ کی فیملی کے ساتھ رہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ خدا نے مجھے آپ کے ساتھ چار دہائیوں سے زائد عرصے کے لیے کام کرنے اور آپ سے سیکھنے کا موقع دیا‘۔

یاد رہے کہ شام کوشل نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’بھوت ناتھ‘، ’بلیک‘،  اور ارمان جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سالگرہ مبارک، لیجنڈ امیت پاجی‘۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن منگل 11 اکتوبر کو 80 برس کے ہوگئے۔

مزیدخبریں