پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

Oct 13, 2022 | 10:57:AM

(ویب ڈیسک )نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے جب کہ سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ساڑھے نو بجے آر سی سی میں وولٹیج کا مسئلہ ہوا ہے۔ریجنل کنٹرول سینٹر میں پاور وولٹیج کی کمی کے سبب حیسکو سمیت چار ترسیل کا کمپنیوں میں بجلی کی فراہمی بند ہےحیسکو ، میپکو ، کیسکو اور سیپکو میں بجلی کی فراہمی بند ہے کینپ نیوکلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے۔ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ریجن میں 13 اضلاع ہیں حیدرآباد ریجن کے تمام 13 اضلاع اس وقت بجلی سے محروم ہیں۔نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے 

ملتان سے زیریں پنجاب میں بھی بجلی سسٹم سے نکل چکی ہے۔علاوہ ازیں بہاولنگر میں بھی بریک ڈاؤن کی وجہ سے ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ ملتان شہر کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔

 واپڈا ذرائع کے مطابق کشمورگڈو تھرمل پاور ہاؤس میں  6 یونٹ ٹرپ کر گئے ۔ پاور ہاؤس کے 6 یونٹ 832 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے تھے۔ تمام یونٹ ٹرپ ہوجانے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار زیرو سندھ بلوچستان اور پنجاب کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔جیکب آباد، شکارپور، سبی، دادو، راجن پور، رحیم یار خان، گھوٹکی کو بھی بجلی کی فراہمی معطل ہےْ۔

اس سلسلے میں وزارت توانائی کا بیان سامنے آ یا ہے کہ ’’وزارت توانائی کےمطابق ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی ہوئی ہے جس سے متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرپ ہو رہے ہیں، پاورپلانٹس ٹرپ ہونے سے ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آرہی ہے‘‘۔

وزارت توانائی نے کہا کہ اپنی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کررہی ہے بجلی کی بحالی اور فنی خرابی کو دور کرنے کا کام جاری ہے اور جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیاجائےگا۔

 واپڈا ذرائع 

کشمور واپڈا ذرائع

‏کشمور 

کشمور

مزیدخبریں