(ویب ڈیسک )مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ ممبرز کی تعداد 512 سے بڑھا کر 1,024 کردی۔وابیٹا انفو کے مطابق تمام اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے واٹس گروپ ممبرز کی تعداد بڑھا کر 1024 کردی گئی ہے۔
گروپ ممبرز کی حد میں اضافے سے کاروباری اداروں اور دیگر تنظیموں کو اپنے کلائنٹس اور صارفین کو زیادہ تعداد میں گروپ میں ایڈ کرنے میں آسانی ہوگی۔
یہ اپ ڈیٹ اس وقت سامنے آئی جب واٹس ایپ نے گروپ کال کے شرکاء کی تعداد 32 تک بڑھادی ہے اور اس کے ساتھ گروپ کال کی معلومات شیئر کرنے کے لیے ’کال لنک‘ فیچر بھی شامل کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک طویل عرصے تک ایک واٹس ایپ گروپ میں صرف 256 ممبرز کو ایڈ کیا جاسکتا تھا لیکن حال ہی میں کچھ ماہ پہلے یہ تعداد 512 تک بڑھادی گئی تھی اور اب اس میں مزید 100 فیصد اضافہ کرکے اس تعداد کو 1024 کردیا گیا ہے۔