حیدرآباد میں چکی مالکان نے ہڑتال کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ویب ڈیسک )حیدرآباد میں چکی مالکان نے چکیوں کی ہڑتال کردی ۔شہر کی تمام آٹا چکیوں کو بند کردیا گیا ۔ چکی مالکان کا کہنا ہے کہ ’گندم کے سرکاری کوٹہ میں نظر انداز کرنے کے خلاف چکیاں بند کی ہیں،۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکار کی جانب سے چکیوں کو گندم نہ ہونے کے برابر دی جارہی ہے ،اوپن مارکیٹ سے گندم مہنگی خریدتے ہیں تو آٹا مہنگا فروخت کرنے پر جرمانے لگائے جاتے ہیں۔